نیہا ککڑ نے کانسرٹ میں تاخیر کی وجہ بتا دی

بالی وڈ کی مشہور گلوکارہ نیہا ککڑ نے میلبرن میں ہونے والے کانسرٹ میں تاخیر کی وجہ بتائی ہے۔ وہ تقریباً 3 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی اور جیسے ہی اسٹیج پر آئیں، اپنے مداحوں سے معافی مانگی اور جذباتی ہو کر رو پڑیں۔

کانسرٹ میں موجود کچھ لوگوں نے نعرے لگائے جیسے 'واپس جاؤ' اور 'رونے کا ڈرامہ'، جبکہ کچھ نے کہا 'یہ انڈیا نہیں بلکہ آسٹریلیا ہے'۔ نیہا نے انسٹاگرام پر وضاحت کی کہ کانسرٹ کی انتظامیہ ان کے پیسے لے کر بھاگ گئی تھی، اور ان کے بینڈ کو ہوٹل، کھانے اور پانی کی سہولت بھی فراہم نہیں کی گئی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے میلبرن کے مداحوں کے لیے بلا معاوضہ گانا گایا اور ان تمام مشکلات کے باوجود اسٹیج پر آئیں۔