میں ہمیشہ اپنے ابا کیلئے ننھی بچی رہوں گی: ماہرہ خان

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے والد کی سالگرہ کے موقع پر ماضی کی یادوں کو تازہ کیا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے خوبصورت پوسٹ سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپلوڈ کی ہے جس میں متعدد یادگار تصویریں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ آج اپنے پیارے والد حفیظ الرحمٰن خان کی سالگرہ منا رہی ہوں۔

ماہرہ خان نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں ہمیشہ کے لیے اپنے ابا کی چھوٹی بچی رہوں گی، روزانہ اللّٰہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ مجھے حفیظ الرحمٰن خان جیسے ’صوفی گینگسٹا‘ کی بیٹی بننے کا شرف حاصل ہوا، سالگرہ مبارک میرے سب سے پسندیدہ سفر کے ساتھی۔

انہوں نے اپنے فالوورز سے درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ آج میرے ابا کے لیے ایک چھوٹی سی دعا ضرور کیجیے گا۔

ماہرہ خان کی جانب سے مداحوں کے ساتھ ماضی کی شیئر کی گئی تصاویر میں ان کی پیدائش سے لے کر والد کے ساتھ گزارے گئے اب تک کے تمام قیمتی لمحات شامل ہیں۔

ماہرہ خان کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز کی معروف شخصیات بھی اداکارہ اور ان کے والد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہی ہیں۔