8 ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا دوبارہ برآمد

کینیڈا کے وکٹوریہ کے ساحل پر 8 ماہ پہلے سمندر میں گرنے والا ایک کیمرا حیرت انگیز طور پر اپنے مالک تک واپس پہنچ گیا۔ غوطہ خور کین کیلے اور ان کی اہلیہ جب سمندر میں غوطہ خوری کر رہے تھے، تو انہیں پانی کی سطح سے 30 فٹ نیچے ایک کیمرا ملا۔ اگرچہ کیمرے میں پانی بھر گیا تھا، لیکن اس کا ایس ڈی کارڈ اب بھی کام کر رہا تھا، جس میں ایک ویڈیو بھی شامل تھی جس میں کیمرا سمندر میں گرتا ہوا دکھائی دے رہا تھا۔

کین کیلے نے ان تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تاکہ کیمرے کے مالک کو تلاش کیا جا سکے۔ ان کی پوسٹ وائرل ہو گئی اور آخرکار یہ Shay Lalor کی ماں تک پہنچی، جنہوں نے ویڈیوز میں موجود آواز سے اپنے بیٹے کو پہچان لیا۔ بعد میں کین کیلے اور Shay Lalor کی ملاقات ہوئی، اور 8 ماہ تک سمندر میں رہنے کے بعد، کیمرا آخرکار اپنے مالک کے پاس پہنچ گیا۔ Shay Lalor نے اس لمحے کو واقعی دنگ کر دینے والا قرار دیا۔