سونف ایک عام مگر انتہائی مفید جڑی بوٹی ہے جو تقریباً ہر کچن میں مل جاتی ہے۔ اس کا استعمال کھانوں میں نہ صرف ذائقے کو بڑھاتا ہے بلکہ اس کی خوشبو بھی کھانے کو مزید لذیذ بنا دیتی ہے۔
سونف کے بے شمار فوائد ہیں، چاہے آپ اسے ثابت استعمال کریں یا اس کا پانی پیئیں۔ خاص طور پر نہار منہ سونف کا پانی پینا صحت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
نظام ہاضمہ کی بہتری: سونف کا پانی نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کے لیے مشہور ہے۔ اس کے بیجوں میں موجود خصوصیات پیٹ کی گیس، بدہضمی اور قبض جیسے مسائل کو دور کرنے میں مدد کرتی ہیں۔
تیزابیت میں کمی: یہ پانی سینے کی جلن اور تیزابیت کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے اور جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے میں بھی کارآمد ہے۔
منہ کی بدبو کا خاتمہ: سونف کا پانی آنتوں اور ہاضمے کے مسائل کو ٹھیک کر کے منہ کی بدبو سے نجات دلاتا ہے۔
قوت مدافعت میں اضافہ: وٹامن سی سے بھرپور یہ پانی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔
تیار کرنے کا طریقہ: سونف کو گرم پانی میں ڈال کر ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک چھوڑ دیں۔ جب پانی کا رنگ تبدیل ہو جائے تو اسے چھان کر استعمال کریں۔