صارفین کے لیے خوشخبری: واٹس ایپ کا نیا خفیہ فیچر

=دنیا بھر میں 2 ارب سے زیادہ لوگ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں، اور ان میں سے اکثر صارفین کو غیرضروری پیغامات کی بھرمار کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بہت سے لوگوں کے لیے یہ مشکل ہو جاتا ہے کہ وہ تمام پیغامات کو پڑھ سکیں، خاص طور پر جب زیادہ تر ان کے لیے اہم نہیں ہوتے۔

واٹس ایپ نے حال ہی میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو ان ان ریڈ (unread) میسجز کو فوراً صاف کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ فیچر سیٹنگز مینیو میں موجود ہے، جہاں آپ تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے "ریڈ آل" کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس آپشن کو منتخب کرنے سے تمام غیر پڑھے ہوئے پیغامات صاف ہو جاتے ہیں، اور ایسا لگتا ہے جیسے وہ سب پڑھے جا چکے ہوں۔

یہ فیچر خاص طور پر ان صارفین کے لیے فائدہ مند ہے جو کئی گروپس میں شامل ہیں اور جن کے لیے ہر ایک پیغام پڑھنا ممکن نہیں ہوتا۔ یہ طریقہ نہ صرف وقت کی بچت کرتا ہے بلکہ آپ کے واٹس ایپ ان باکس کو منظم رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔