شوہر کی مبینہ کرپشن، نادیہ حسین کو ایف آئی اے کا طلبی نوٹس موصول

پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کو ایف آئی اے نے 14 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے انہیں ایک کال اپ نوٹس جاری کیا ہے جس میں ان سے شوہر کی جانب سے ان کے بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقل ہونے پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔

نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کے خلاف اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس ضمن میں یہ پوچھ گچھ کا عمل اداکارہ تک بھی پہنچ چکا ہے۔ ایف آئی اے نے اداکارہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ دوپہر ڈیڑھ بجے تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔