محکمہ صحت سندھ کے مطابق، یکم جنوری سے 16 اپریل 2025 تک صوبے بھر میں 20 ہزار 57 ملیریا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں ایک کیس دماغی ملیریا کا بھی شامل ہے۔
یہ خطرناک قسم کا ملیریا حیدرآباد کے ایک شہری میں سامنے آیا ہے جس کا علاج جاری ہے۔ دماغی ملیریا میں جراثیم دماغ کی رگوں کو متاثر کرتے ہیں، اور اگر بروقت علاج نہ ہو تو یہ مرض جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
شہری علاقوں میں کیسز کی تفصیل:
-
کراچی: 201 کیسز
-
حیدرآباد ڈویژن: 7702
-
سکھر: 1835
-
لاڑکانہ: 6499
-
میرپورخاص: 1398
-
شہید بینظیرآباد: 2422
محکمہ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔