عیدالاضحیٰ پر کانگو وائرس اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے ایڈوائزری

عیدالاضحیٰ کے قریب آنے اور جنوبی علاقوں میں ہیٹ ویو کی صورتحال کے پیش نظر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے کریمین کانگو ہیمرجک فیور اور ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

اس ایڈوائزری میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے صحت کے محکموں کو حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے اور عوام میں آگاہی بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وائرس شدید وائرل ہیمرجک بخار کا باعث بنتا ہے، جس کی اموات کی شرح 10 سے 40 فیصد تک ہو سکتی ہے۔

بلوچستان میں جانوروں کی نقل و حرکت کی وجہ سے کیسز کی تعداد زیادہ رپورٹ ہوئی ہے، اور یہ وائرس متاثرہ جانوروں کے خون یا ٹشوز کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے جب جانوروں کی ذبح کی جاتی ہے۔