پاک فوج کی جوابی کارروائی، دشمن کے مورچے تباہ

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کی جانے والی اشتعال انگیزی کا پاک فوج نے زبردست جواب دیا، جس کے نتیجے میں دشمن کے کئی مورچے تباہ ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق، 29 اور 30 اپریل کی درمیانی رات بھارتی فوج نے کیانی اور منڈل سیکٹرز میں بلاوجہ فائرنگ کی، جس میں چھوٹے ہتھیار استعمال کیے گئے۔

پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی چکپترا پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، جس کے بعد بھارتی فوج نے فائرنگ بند کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے جنگی جنون کی وجہ سے یہ کشیدگی پیدا ہوئی، اور پاک فوج نے واضح کیا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔