آرمی چیف دشمن کے معاملے میں نرم پالیسی نہیں رکھتے، سابق وزیراعظم

سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ تربیت اور ہتھیاروں کے اعتبار سے مکمل تیاری رکھتی ہے بلکہ کسی بھی بیرونی مہم جوئی کا مؤثر اور طاقتور جواب دینے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف ایک باصلاحیت اور مضبوط شخصیت کے مالک ہیں جو دشمن کے خلاف کسی نرم پالیسی کے قائل نہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت حکومت پر نکتہ چینی سے اجتناب کرنا چاہیے، کیونکہ قومی اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔

کاکڑ نے کہا کہ اس نازک مرحلے پر سیاسی جماعتوں کو تحمل سے کام لینا ہوگا، اور جیسے ہی جنگ کے بادل چھٹیں گے، سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جائیں گی۔