قطری وزیر اعظم کی پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان کے اقداما ت کی حمایت

قطر کے وزیر اعظم نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کے اقداما ت کی حمایت کردی۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم نے کہا کہ قطر خطے میں عدم کشیدگی کی پالیسی کا حامی ہے امید ہے سفارتی کوششوں سے کشیدگی کم ہو گی۔

قطری وزیر اعظم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف بہت محنت سے پاکستان کی معیشت کو درست سمت  میں لے کر جا رہے ہیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے قطر کے وزیر اعظم کو بھارت کے جارحانہ اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئےکہا کہ پہلگام واقعےکی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش پاکستان کے اصولی مؤقف کو مضبوط کرتی ہے۔