آذربائیجان کا پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان

آذربائیجان نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں جاری جارحیت کے تناظر میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مظلوم شہریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
آذربائیجان کی حکومت نے وزیر اعظم پاکستان کے نام ایک باضابطہ خط ارسال کیا جس میں پاک بھارت کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ ان کا ملک بھارتی فوج کی کارروائیوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر سطح پر اس کی حمایت جاری رکھے گا۔ آذربائیجان نے بھارتی حملوں کے متاثرین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
سفیر نے یہ بھی کہا کہ آذربائیجان دونوں ممالک کو تنازع کے حل کے لیے سفارتی ذرائع استعمال کرنے کی تجویز دیتا ہے اور پاکستانی عوام کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔