پاکستان کا بھارت کو جرائم کا ذمہ دار ٹھہرانے کا مطالبہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ، شفقت علی خان نے بھارت کے جرائم کا ذمہ دار ٹہرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جا رہے ہیں، جنہیں مسترد کرتے ہیں۔

پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیرجانب دارانہ تحقیقات کی پیشکش کی، جبکہ بھارت کے جنگی جنون پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بھارت کے ڈرونز کو تباہ کرنے اور عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی پر بھی سخت ردعمل ظاہر کیا گیا۔