وزیراعظم کی بجٹ میں ریلیف دینے کی یقین دہانی

وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ حکومت غریب اور متوسط طبقے کی مالی مشکلات کے حل کے لیے تمام ممکنہ وسائل استعمال کرے گی۔

اجلاس میں نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور کاروباری افراد سے مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم نے نوجوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت، روزگار کے مواقع، زراعت، آئی ٹی، ہاؤسنگ اور ایس ایم ای سیکٹر پر زور دیا۔

انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، پاور سیکٹر اصلاحات اور حکومتی نظام کی ڈیجیٹائزیشن پر بھی روشنی ڈالی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پانچ سالہ ٹریڈ پالیسی اور ای کامرس فریم ورک جلد مکمل کر لیے جائیں گے۔

کاروباری وفد نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔