پاکستان ایئر فورس نے بھارتی فوجی سیٹلائٹ کو جام کر دیا

پاکستان ایئر فورس نے ایک شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارتی فوجی سیٹلائٹ کو جام کر دیا ہے، جو کہ عالمی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ یہ کارروائی اسلام آباد میں 10 مئی 2025 کو کی گئی، اور یہ پاک-بھارت حالیہ کشیدگی کے پس منظر میں ہوئی،  اطلاعات کے مطابق، بھارت نے اپنی مغربی سرحد پر جدید جامنگ سسٹم نصب کیے تھے تاکہ پاکستانی فوجی طیاروں کے نیویگیشن سسٹم کو متاثر کیا جا سکے۔ لیکن پاکستانی فضائیہ نے اس جوابی کارروائی کے ذریعے بھارتی سیٹلائٹ سسٹم کو نشانہ بنایا، جو کہ جدید جنگی حکمت عملی میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مستقبل کی جنگوں میں خلائی ٹیکنالوجی کے کردار کو نمایاں کرتا ہے۔