اسلام آباد/نئی دہلی: پاکستان کے آپریشن "بنیان مرصوص" نے بھارت میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ 10 مئی کو علی الصبح کیے گئے حملوں میں پاکستان نے ادھم پور، آدم پور، پٹھان کوٹ، بھٹنڈا، اور سرسہ کے اہم بھارتی ائیر بیسز کو نشانہ بنایا، جبکہ اڑی سپلائی ڈپو اور کئی چیک پوسٹس بھی تباہ ہو گئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں بھارتی نیوز اینکرز حملوں کے بعد غیر یقینی کیفیت میں نظر آئے۔
ایک اینکر نے کہا کہ وہ سمجھتے تھے پاکستان میزائلز کو آخری ہتھیار کے طور پر استعمال کرے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔
ایک بھارتی دفاعی ماہر نے اعتراف کیا کہ پاکستان کے پاس ایک وسیع اور مؤثر میزائل ذخیرہ موجود ہے، جو بھارت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد نہ صرف بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا بلکہ بھارتی فضائی دفاعی نظام کی کمزوریوں کا بھی تجزیہ کرنا تھا۔