فلمی دنیا میں رہنے والے بھارتیوں کو پاک افواج نے رئیلٹی دکھا دی: بہروز سبزواری

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے معرکہ حق میں بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی پر خدا کا شکر ادا کیا اور پاک افواج کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے۔
بہروز سبزواری نے یوم تشکر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’اللہ کا بڑا کرم ہے، اللہ کا بڑا انعام ہے، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ پاک افواج زندہ باد‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے جس طرح جنگ میں شاندار کارکردگی دکھائی، اس نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’کیا ہی بہترین کام کر کے دکھایا، طبعیت خوش کردی‘‘۔
گفتگو کے دوران انہوں نے وسیم بادامی کو مخاطب کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ بھارت کے سیاستدان، افواج اور اداکار سب فلمی دنیا میں رہتے ہیں، لیکن اب انہیں حقیقت کا سامنا کرنا پڑا ہے، اور یہ سبق ہماری افواج نے دیا ہے۔
یاد رہے کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے بعد ملک بھر میں یوم تشکر منایا جارہا ہے، جس میں افواج پاکستان کو قوم بھر کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔