فلم بنیان مرصوص، ایئر وائس مارشل کا کردار کس کو ملے گا؟

پاکستانی ہدایتکار نبیل قریشی نے عندیہ دیا ہے کہ وہ حالیہ دفاعی آپریشن "بنیان مرصوص" اور اس میں نمایاں کردار ادا کرنے والے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد پر فلم بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

نبیل قریشی کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر یہ بحث زور پکڑ گئی ہے کہ ایئر وائس مارشل کا کردار کون سا پاکستانی اداکار ادا کرے گا۔ زیادہ تر صارفین نے فواد خان کو اس کردار کے لیے موزوں قرار دیا ہے، کیونکہ ان کی مشابہت اورنگزیب احمد سے ملتی ہے، جس پر نبیل قریشی نے بھی دلچسپی ظاہر کی۔

تاہم کچھ صارفین نے فواد خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ وہ بھارتی فلموں میں کام کر چکے ہیں، اس لیے کسی ایسے اداکار کو موقع دیا جائے جس نے صرف پاکستانی سکرین پر کام کیا ہو۔ اس پر نبیل قریشی نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے صرف تھمبز اپ ایموجی کے ساتھ ردعمل دیا۔

یاد رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاک فضائیہ نے بھارتی حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے تھے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کی جرات مندانہ قیادت اور بریفنگز وائرل ہو چکی ہیں۔

 ۔