مودی حکومت کا سکھ دشمن ایجنڈا، کرتارپور بندش کے بعد بھارتی شہریوں پر جاسوسی کے الزامات

مودی حکومت کا سکھ دشمن ایجنڈا بے نقاب ہوگیا، مودی سرکار میں سکھوں اور مسلمانوں کا جینا محال ہوگیا ہے۔

بھارت کی جانب سے کرتارپور راہداری تاحال بند ہے، سکھوں پرمودی سرکار کا سفاکانہ کریک ڈاؤن مزید تیز ہوگیا ہے۔

مودی حکومت کی جانب سے سکھوں کو پاکستانی ایجنٹ ثابت کرنے کی مذموم کوششیں جاری ہیں۔

ادھر بھارت میں 6 سکھ شہری جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیے گئے ہیں جبکہ متعدد پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مودی حکومت کے بڑھتے ہوئے متصبانہ رویے کے خلاف سکھ برادری نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی شہریوں پر جاسوسی کے بے بنیاد الزامات اور گرفتاریاں

دوسری جانب مودی حکومت نے بھارتی شہریوں پر جاسوسی کے بے بنیاد الزامات اور گرفتاریاں شروع کردیں۔ گورداس پور، اتر پردیش اور امرتسر سے عام شہریوں کی بغیر شواہد گرفتاریاں جاری ہیں، گورداسپور میں دو افراد معلومات مبینہ طور پر آئی ایس آئی کو دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

امرتسر میں 2 افراد بھارتی فوجی چھاؤنیوں کی تصاویر شیئر کرنے کے جھوٹے الزام میں گرفتار کیے گئے، کنپور آرڈننس فیکٹری کا ملازم سوشل میڈیا پر پاکستانی جاسوس سے بات چیت کے الزام میں گرفتارکر لیا گیا۔

پاکستان کا مثبت امیج دکھانے پر بھارتی ویلاگرجیوتی ملہوترا کو بھی گرفتار کیا گیا۔