امریکا کی سینیٹ کمیٹی میں غزہ میں نسل کشی روکنے کا مطالبہ

امریکا کی سینیٹ کمیٹی میں غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے امریکی سینیٹ کمیٹی میں پیشی کے دوران غزہ میں نسل کشی روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اسی دوران 'نو ڈالر ٹو اسرائیل' کی ٹی شرٹ پہنے شخص نے وزیر خارجہ کے بیان کے دوران اٹھ کر نسل کُشی بند کرو کا مطالبہ کیا جس پر سکیورٹی نے احتجاج کرنے والے شخص کو باہر نکال دیا۔

دوسری جانب یورپی یونین نے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جاری جارحیت پر اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔