پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی قبضے کے تحت منظم جبر و تشدد کا شکار ہیں۔
سلامتی کونسل میں مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ سے متعلق بحث کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت غیرقانونی طور پر کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے میں کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حقِ خود ارادیت کے منتظر ہیں، مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کیلئے فوری عالمی اقدامات ضروری ہیں۔
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں ہسپتالوں پر حملے پر سلامتی کونسل کو فوری ردعمل دینا چاہیے۔