جب سے ہمارے ملک میں پٹرول کی مہنگائی کی لہر آئی ہے اور باقی سامان زندگی بھی بمشکل پورا کر سکنے کے قابل انسان ہوا ہے اس نے اپنی سواری کو سائیکل اور موٹر سائیکل میں تبدیل کردیا ہے‘میں بہت سے ایسے صاحب حیثیت لوگوں کو بھی جانتی ہوں جو چند سال پہلے بھی اپنی گاڑی‘ موٹر کار آرام سے اپنی آمدنی میں برداشت کرنے کے قابل تھے لیکن پھر معاشی حالات ہر خاندان کے ایسے ہوئے کہ ایسا کرناناممکن ہوگیا لیکن انسان اشرف المخلوقات ہے وہ طریقے ڈھونڈنے میں کوئی ثانی نہیں رکھتا‘ موٹر گاڑی کا بدل موٹر سائیکل کو بنالیا گیا اور اپنی زندگی کے اسٹائل کو اسی سواری کے مطابق بہت جلد ڈھالنا شروع کر دیاگیاGDAP پاکستان ڈیجیٹل انلائیکس پلیٹ فارم کی ایک اسٹڈی کے مطابق2007ء سے2025ء تک کے عرصے میں دو ملین موٹر سائیکلیں فروخت ہوئیں‘معیشت کی خرابی کے باعث پاکستان کی آبادی کی کثیر تعداد موٹر کار کے اخراجات برداشت کرنے کی پوزیشن میں اب نہیں ہے تو انہوں نے اپنی آمدنی کو صحیح طریقے سے استعمال کرتے ہوئے موٹر سائیکل کا انتخاب کرلیا ہےGDAP کی 20سال پہلے کی ایک اسٹڈی بناتی ہے کہ20 سال پہلے10میں سے ایک شخص بمشکل ایک موٹر سائیکل کا خواہشمند ہوتا تھا 2019ء میں یہ تعداد اچانک بڑھنے لگی اور اس وقت ہر دو میں سے ایک شخص موٹر سائیکل کی ضرورت محسوس کرنے لگا یہ صحیح ہے کہ موٹر سائیکل کا پٹرول اور مرمت کا خرچہ موٹر کارکی نسبت بہت ہی کم ہے‘ موٹر سائیکل کی قیمت بھی موٹر کاروں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کے مقابلے میں بالکل نارمل ہیں گو کہ تیزی سے فروخت ہونے سے موٹر بائیکس کی قیمتیں بھی قدرے زیادہ نوٹ کی گئی ہیں‘موٹر سائیکل رکھنے کے فوائد کو اسٹڈی کیا جائے تو کم تیل‘ پارکنگ کی کم جگہ گھیرنا‘ ٹریفک کے بہاؤ میں آسانی سے اپنے لئے راستے بنانا‘ اور وقت کی بے پناہ بچت ان میں شامل ہیں‘ موٹر سائیکل گاڑی کی نسبت آدھے وقت میں منزل میں پہنچ جاتی ہے یہ کم خرچ سواری دور دراز علاقوں‘ دیہات میں تو بہترین مصرف کا ذریعہ بنتی ہے‘ خاندانوں کو سکول‘ آفس تک پہنچنے‘ ہسپتال میں خاندان کے تین چار لوگ میاں بیوی دو تین بچے اس پر آسانی سے بیٹھ کر پہنچ سکتے ہیں‘ مقامی بازاروں‘سبزی منڈی سودا سلف لانے کیلئے بہترین ہے‘بہت سے ضرورت مندوں نے موٹر سائیکل پر اضافی کیریر وغیرہ لگاکر اسکو سٹوریج کے قابل بھی بنا دیا ہے اگر یہ کہا جائے تو بے جانہ ہوگا کہ موٹر سائیکل کی کفایت شعار سواری نے خاندانوں کو کس قدر زندگی کو حرکت میں رکھنے کیلئے مفید کردار ادا کیا ہے اور جیسے پاکستان میں اس کی بدولت نقل و حمل حرکت میں ہے جی ڈی اے پی اپنی اسٹڈی میں اس دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے کہ ایک طرف تو موٹر سائیکل غریب سفید پوشوں کی زندگیوں کوزمانے کی تھوڑی بہت رفتارسے چلانے کے قابل ہے لیکن جب ہم اپنی سڑکوں کو دیکھتے ہیں خصوصاً بڑی بڑی سڑکیں تو وہ صرف اور صرف موٹر کاروں‘ بسوں کیلئے بنائی گئی ہیں اور انہی کو مدنظر رکھ کر سہولتیں دی گئی ہیں حتیٰ کہ ٹریفک کے اشارے سبھی موٹر کاروں کو سامنے رکھ کربنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے‘ کسی بھی روڈ پر موٹر سائیکل یا سائیکل کی لین آپ کو کبھی بھی نظر نہیں آئے گی اور پھر موٹر سائیکل سوار ان کھلی اور سیدھی بڑی سڑکوں پر کس طرح موٹر سائیکل چلاتا ہے کہ وہ موٹر کاروں کے درمیان سے سائیڈ سے‘ سامنے سے پیچھے سے کٹ لگا کر اس میں سے اپنے راستے بناتا ہے ان کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک حادثات کے99فیصد چانسز ہر وقت موجود ہوتے ہیں خصوصاً نوجوان لوگ اپنے وقت کو بچانے کیلئے اور تیزرفتار یا سست ٹریفک سے نکلنے کیلئے ناقابل بیان طریقے اختیار کرتے ہیں اسی طرح دیہات اور دور دراز علاقوں کی سڑکیں اس قدر ناہموار ہوتی ہیں ور ان میں کمز ور تعمیر یا مسلسل بارشوں سے ایسے ایسے کھڈے بن چکے ہوتے ہیں کہ وہ موٹر سائیکل کی معمولی رفتار کو بھی الٹ سکتے ہیں اور خاندانوں کی زندگیاں داؤ پر لگ جاتی ہیں جی ڈی اے پی نے تجاویز دیتے ہوئے حکومت وقت پر زور دیا کہ پالیسی بنانے والوں کو چاہئے کہ وہ سمارٹ فیصلے کریں‘موٹر سائیکل کی لائنیں علیحدہ بنائیں‘ان کیلئے پارکنگ کو قابل عمل اور محفوظ بنائیں‘اس طرح حادثات سے بچا جا سکتا ہے‘ اس طرح مستقبل میں اس بات کی ضرورت ہے کہ کم تیل خرچ کرنے والی بائیکس مارکیٹ میں آئیں‘ بجلی سے چلنے والی بائیکس متعارف کروائی جائیں‘رفتارکو کم رکھنے کیلئے قوانین سخت ہوں ہیلمٹ کا استعمال ہر سوار پر لازمی ہو جائے اور ایسے تربیتی کورسز کا اہتمام کیاجانا چاہئے جس سے لوگوں کے شعور میں اضافہ ہو‘ یہ کورسز کالج یونیورسٹی سوشل میڈیا کے ذریعے ہوں بسوں کی لائنیں اور موٹر گاڑیوں کی الگ لائنیں ہوں‘اس طرح حفاظتی انتظامات سے روزانہ ہونے والے حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔
اشتہار
مقبول خبریں
پشاور میں اعلیٰ ترین فروٹ کی نعمتیں
آفتاب اقبال بانو
آفتاب اقبال بانو
کینیڈا کے حالیہ انتخابات
آفتاب اقبال بانو
آفتاب اقبال بانو
سفید پوش گھرانوں کی مفید سواری موٹر سائیکل
آفتاب اقبال بانو
آفتاب اقبال بانو
میرے ہم وطن میں اب وہ نہیں رہی
آفتاب اقبال بانو
آفتاب اقبال بانو
کینیڈا کے حالیہ انتخابات
آفتاب اقبال بانو
آفتاب اقبال بانو