عمران خان کے خلاف ہرجانے کیس، وزیراعظم شہباز شریف کی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیشی

وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور کی عدالت میں پیشی دی۔

سماعت کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ 28 اپریل 2017 کو عمران خان نے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کیا، جس کی خبر اگلے دن اخبارات میں شائع ہوئی۔

وکیل نے سوال کیا کہ پاناما کیس کا فیصلہ کیا تھا، جس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ وہ فریق نہیں تھے، اس لیے فیصلے کا علم نہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 جون تک ملتوی کر دی۔