روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ جاری، مزید 307 قیدی رہا

یوکرین اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے روز 307 قیدیوں کو رہا کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کا تبادلہ جاری ہے اور تبادلے کے دوسرے روز مزید 307 قیدی رہا کیے گئے ہیں۔ 

 رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے روسی قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کر دی ہے جبکہ یوکرین صدر زیلنسکی نے بھی یوکرینی فوجیوں کے وطن واپس پہنچنے کی تصدیق کر دی۔ 

روس اور یوکرین کے درمیان گذشتہ روز 390 سپاہیوں اور شہریوں کو ایک دوسرے کے حوالے کیا تھا۔

واضح رہے گذشتہ ہفتے استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں دونوں ملکوں نے ایک ہزار قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا تھا۔