بھارت اور اسرائیل کے وزرا ئے اعظم نریندرا مودی اور نیتن یاہو کو بلا خوف تردید دور حاضرکے ہٹلر کہا جا سکتا ہے انہوں نے ظلم اور بربریت میں جرمن ڈکٹیٹر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔زیادہ عرصے کی بات نہیں جب ہندو انتہا پسندوں نے اسرائیلی حکمرانوں سے رائے طلب کی تھی کہ انہوں نے فلسطینی جیالوں کو کچلنے کے واسطے کون سے حربے استعمال کئے ہیں تاکہ وہ بھی ان کو مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کے خلاف بروئے کار لائیں۔اس کے بعد جب اسرائیلی عسکری حکام نے ان کو وہ گر بتائے کہ جو وہ فلسطینی حریت پسندوں کے خلاف استعمال کرتے ہیں تو پھر بھارتی فوجیوں نے من و عن وہی حربے مقبوضہ کشمیر کے حریت پسندوں پر آزمانے شروع کر دئیے‘ مودی نے بھارت کا وہ امیج پاش پاش کر دیا ہے جو اس کے حکمرانوں نے دنیا بھر میں پھیلا رکھا تھا کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی سیکولر جمہوریت ہے‘ سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کی طرف پانی کے بہا ؤکو بند کرنے کا اس کا ارادہ ایک سنگین جرم ہے جسے وہ بطور جنگی ہتھیار استعمال کر کے پاکستان کو زرعی طور پر برباد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس نقطے کو میڈیا کے ذریعے عالمی سطح پر ہر فورم میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اور اس ملک کی بقاء کے لئے وقت کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی مکتبہ ہاے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے سیاسی اختلافات کو بھلا کر اتحاد کا مظاہرہ کریں تاکہ دنیا کو واضح پیغام جائے کہ اگر بھارت کو اقوام متحدہ کی سطح پر نکیل نہ ڈالی گئی اور اسے پاکستان کی بقاء پر کئے جانے والے اس وار کو نہ روکا گیا تو دنیا تیسری عالمگیر جنگ کا شکارہو سکتی ہے‘ اگر امریکہ ایک منظم سازش کے تحت سوویت یونین کے حصے بخرے نہ کرتا تو یوکرائن جیسے مسائل کبھی بھی نہ پیدا ہوتے۔اب جب کہ روس میں پیوٹن جیسا حکمران برسر اقتدار ہے‘ سابقہ سوویت یونین کے رکن ممالک کو دوبارہ یکجا کرنے کی جو کوشش کر رہا ہے تو اس سے امریکہ کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں اور وہ یوکرائن کی روس کے خلاف ہلہ شیری کر کے دنیا کو ایک نئے فساد میں مبتلا کرنا چاہتا ہے۔
اشتہار
مقبول خبریں
گڈ گورننس کا فقدان
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکہ اور برطانیہ کے ضمیر؟
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
چین کی ٹیکنالوجی کی برتری
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سوچ میں فرق
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
چند ناقابل تردید حقائق
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
اہم امور پر ایک طائرانہ نظر
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
بھارت کے مکرو فریب
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سوشل میڈیا کی مادر پدر آزادی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
لاتوں کے بھوت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
معیارکا فقدان
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ