پشاور: انٹیلیجنس آپریشن میں چار دہشت گرد ہلاک، ایک اہلکار زخمی

پشاور کے علاقے رنگ روڈ ایچ بی کے ہائپر مارکیٹ کے قریب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پولیس اور ایک سو باسٹھ وینگ کی نفری کے ہمراہ دہشت گردوں کے ٹھکانے پر انٹیلیجنس بیس آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی زخمی ہوا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ہلاک دہشتگرد حکومت کو کئی اہم مقدمات میں مطلوب تھے، جن کی تلاش میں سیکیورٹی ادارے کافی عرصے سے سرگرم تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی نگرانی جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے اور علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کیا جا سکے۔