دوطرفہ تجارت میں بڑی پیش رفت! پاکستان اور امریکا نے ٹیرف معاملات پر اتفاق کر لیا

اسلام آباد میں پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے، اور دونوں ممالک نے تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت کے درمیان ورچوئل ملاقات میں امریکی ٹیرف سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔

وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے مذاکرات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، اور تکنیکی سطح پر مزید تفصیلی بات چیت جلد متوقع ہے۔