سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سولر پر 18 فیصد ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کر دی ہے، جسے توانائی کے متبادل ذرائع کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس میں کمیٹی اراکین نے کہا کہ بجٹ سے پہلے مخصوص افراد نے سولر امپورٹ کر کے ذخیرہ کر لیا، اور پھر بجٹ میں اچانک 18 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا۔
سلیم مانڈوی والا نے سولر پر ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کو نئے طیاروں کی لیز پر سیلز ٹیکس سے استثنا دیا گیا، جو کہ امتیازی قانون ہے اور تمام ایئر لائنز کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ہوائی جہاز کو کیپٹل گڈز کے طور پر لینے سے ایئر لائن متاثر ہوتی ہے، اور اس تجویز پر اٹارنی جنرل سے بات کر کے دوبارہ کمیٹی میں لایا جائے گا۔