شاپنگ کے بہانے بلا کر زیادتی، عدالت کا مجرم کو 25 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ

راولپنڈی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے تھانہ پیر ودھائی میں درج خاتون سے زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم طاہر سلیم کو 25 سال قید، 5 لاکھ روپے جرمانہ اور 2 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق، مجرم نے مارچ 2024 میں شاپنگ کے بہانے خاتون کو بلا کر جبری زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

عدالت نے جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 6 ماہ قید کی سزا بھی سنائی۔

سزا سنائے جانے کے فوراً بعد پولیس نے مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔