بلامبٹ۔ضلع دیر لوئر میں محکمہ صحت کے 88 اہلکار کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے جن میں 36ڈاکٹرز اور52پیرامیڈیکس،نرسز اور کلاس فورملازمین شامل ہیں،جبکہ کورونا وائرس سے محکمہ صحت کے 38 اہلکار مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں ڈپٹی ڈی ایچ او اور فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر ارشادعلی روغانی کے اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے جہاں عام لوگ متاثر ہو ئے ہیں تو دوسری جانب مریضوں کی علاج معالجہ کرنیوالے اور کورونا وائر س کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے بھی متاثرہوا ہے ان کے مطابق ضلع دیر لوئر میں کورونا وائرس سے کل 36ڈاکٹر مبتلا ہوئے جن میں اب تک 14ڈاکٹر کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں ٗ اب تک 24 اہلکار صحت یاب ہوکردوبارہ ڈیوٹی پر آگئے ہیں
اعداد وشمار کے مطابق ضلع میں کورونا بیماری سے اب تک 18افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ مشتبہ مریضوں کی تعداد 2900تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ممبر قومی اسمبلی سید محبوب شاہ،ممبران صوبائی اسمبلی ہمایون خان اور حاجی بہادر خان سمیت ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ارشادعلی،اے سی تیمرگرہ محمدشاہ جمیل خان،ٹی ایم او تیمرگرہ پرویز اختر،ڈی ایس پی فاروق جان کورونا سے مکمل صحت ہوگئے ہیں جبکہ پی پی پی کے ضلعی صدر سابق صوبائی وزیر محمود زیب خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد، ڈسٹر کٹ ڈائر یکٹر محکمہ زراعت مرادعلی، پی پی پی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات عالمز یب ایڈوکیٹ اورگورنمنٹ کنٹر یکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عمران ٹھاکر کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر قرنطینہ میں ہے۔