پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر اماں نام سے مقبول لبنی فریاد کی تنقید پر بھڑک اٹھیں۔
لبنی فریاد نے ایک وی لاگ میں بشری انصاری کے ڈرامے ’زیبائش‘ میں اداکاروں کی اداکاری کا تمسخر اڑایا جس پر بشری انصاری سیخ پا ہوگئیں۔
ڈرامہ سیریل ’زیبائش‘ بشری انصاری کی تحریر کردہ کہانی ہے جس میں ان سمیت ان کی بھانجی زارا نور، داماد اسد صدیقی اور ان کی بہن اسما عباسی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں جس کو ناظرین پہلے ہی بشری انصاری کا ’فیملی ڈرامہ‘ قرار دے چکے ہیں۔
حال ہی میں اس ڈرامے کی ایک قسط میں والد کے انتقال کے سین میں زارا عباسی نے ایسی چیخیں ماری جس پر سوشل میڈیا پر متعدد میمز بنے۔
یہ سین وائرل ہونے کے بعد لبنی فریاد نے ایک وی لاگ میں زارا عباسی کے چیخیں مارنے والے انداز کی نقل اتاری اور حال میں چلنے والے پاکستانی ڈراموں پر تنقید بھی کی۔