پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نےبولڈ سین فلمانے سے انکار کرتے ہوئے ہالی ووڈ سے آئی آفر ٹھکرادی ۔
سائرہ یوسف نے پاکستان کے معروف ڈیزائنر ایچ ایس وائے کے ٹاک شو ’ ٹونائٹ ود ایچ ایس وائے‘ میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے دلچسپ موضوعات پر بات کی اور خود سے متعلق بہت سی ایسی باتیں بتائیں جو انہوں نے پہلے کبھی کسی شو میں نہیں شیئر کی تھیں ۔
انٹرویو کے دوران ایچ ایس وائے نے سائرہ یوسف سے سوال کیا کہ کیا واقعے میں اُنہیں ہالی ووڈ کی کسی فلم میں کوئی آفر ہوئی تھی اور آپ نے انکار کردیا ؟