سلمی ظفرکا الزام؛ جویریہ سعود کا بھی بیان سامنے آگیا

اداکارہ سلمی ظفرکے پیسے نہ دینے کے الزام کے بعد جویریہ سعود کا بھی بیان سامنے آگیا۔

اداکارہ سلمی ظفرکے ایک کروڑروپے نہ دینے کے الزام پر جویریہ سعود کا بھی بیان سامنے آگیا۔ اس متعلق جویریہ کا کہنا ہے کہ سلمی ظفرکوپہلے مہینے ہی ہمارے ساتھ کام چھوڑدینا چاہیے تھا اگر ہم انہیں پیسے نہیں دے رہے تھے، انہوں نے ہمارے ساتھ 7 سال کام کیا۔ ہم نے ان کے پیسوں کی ادائیگی پہلے ہی کردی تھی اور یہ کس حساب کی بات کر رہی ہیں یہ ہمیں نہیں معلوم۔


جویریہ نے کہا سلمی ظفرنے کچھ ماہ پہلے مجھ سے ایک کاروبارمیں شراکت داری کے متعلق کہا تھا جس میں مجھے کوئی دلسچپی نہیں تھی، ان کے بہت اصرارپرجب میں نے منع کیا تو اب یہ ویڈیو سامنے آگئی۔

جویریہ نے کہا کہ جب انسان بولتا ہے تو اس کی تربیت کا اندازہ ہوتا ہے لیکن میں ان کو کوئی جواب نہیں دوں گی کیونکہ میری تربیت ایسی ہوئی ہی نہیں کہ کسی پر الزام لگاﺅں یا بدتمیزی کروں اورجن لڑکوں کی وہ بات کر رہی ہیں وہ ہماری ٹیم کا حصہ ہیں، ایک سال سے ہم کام نہیں کررہے نہ ہی کوئی ڈرامہ بنایا ہے لیکن ہم انہیں پیسے دے رہے ہیں اور خیال بھی رکھ رہے ہیں۔