عامرخان نئی فلم کی بقیہ شوٹنگ تُرکی میں کریںگے


بالی ووڈ سُپراسٹارعامرخان اپنی فلم ” لال سنگھ چڈھا” کی بقیہ شوٹنگ مکمل کرانے کیلئے تیارہیں۔ فلم سال 1994 میں بنائے جانے والے کامیڈی ڈرامہ کا ری میک ہے جس میں امریکی اداکار ٹام ہینکس نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

فلم کی شوٹنگ ترکی میں مکمل کی جائے گی کیونکہ بھارت نے کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے فلموں کی شوٹنگ پر پابندی عائد کردی ہے۔

مارچ میں کرونا کے آغازکے بعد لال سنگھ چڈھا کی بھارتی پنجاب میں شوٹنگ متاثرہوئی تھی جسے اب تقریبا 5 ماہ کےبعد دوبارہ شروع کیاجارہا ہے۔

لال سنگھ چڈھا میں کرینہ کپور نے بھی مرکزی کردارادا کیا ہے، جس کا اعلان انہوں نے گزشتہ سال اپنی سالگرہ کے موقع پرکیا تھا۔

سال 2017 میں وزارت ثقافت اور سیاحت کی خصوصی دعوت پراپنی فلم “سُپراسٹار” کی تشہیر کیلئے ترکی جانے والے عامر خان نے اس وقت بھی استنبول اور انقرہ میں بڑی دلچسپی ظاہر کی تھی۔

فلم ” لال سنگھ چڈھا” دسمبر میں کرسمس کے موقع پر سینما گھروں کیلئے شیڈول تھی تاہم امکان ہے کہ کرونا وائرس کے باعث فلم کی ریلیزآئندہ سال تک تاخیرکا شکارہے۔

فلم کا آئیڈیا امریکی مزاحیہ ڈرامے “فارسٹ گمپ” سے لیا گیا ہے جو ونسٹن گوم کے سال 1986 میں اسی نام سے لکھے گئے ناول پرمبنی ہے۔ فورسٹ گمپ کا کردار ٹام ہینکس نے ادا کیا تھا جو 20 ویں صدی میں ریاس ہائے متحدہ امریکا کے متعدد تاریخی واقعات کا مشاہدہ کرتا ہے۔