اداکارہ صباء قمر نے انکشاف کیا کہ ان کے نام سے ٹویٹر اور ٹک ٹاک پر جعلی اکائونٹس بنائے گئے ہیں.
انہون نے کہا کہ ان کا ٹک ٹاک پر کوئی اکائونٹ نہیں ہے البتہ وہ صرف ٹویٹر استعمال کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پر ان کے نام سے جعلی اکائونٹ بنایا گیا ہے۔انہوں نے اکائونٹ کا سکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے جاری تصاویر اور وڈیوز سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔