لاس اینجلس۔ اداکار بن ایفلک اور مارک وھلبرگ بھی ہالی وڈ کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ٹاپ ٹین اداکاروں میں شامل ہو گئے۔فوربز کی جانب سے جاری سالانہ لسٹ کے مطابق ہالی ووڈ کے اداکاروں میں رواں سال بھی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والوں میں فلم”دی راک“ کے اداکار ڈیوین جانسن نمبر ون پر ہیں تاہم ٹاپ ٹین میں اس سال ول سمتھ، بن ایفلک،ایڈم سینڈلر، ریان رینولڈ، مارک وھلبرگ بھی شامل ہو گئے ہیں۔
اداکار اور سابق ریسلر ڈیوین جانسن نے رواں سال کے دوران فلموں کے معاوضہ کی شکل میں 87.5 ملین ڈالر کمائے کی جبکہ اس دوڑ میں دوسرے نمبر پر اداکار ریان رینولڈ 71.5ملین ڈالر کی کمائی کے ساتھ ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر مارک وھبرگ ہیں جنہوں نے جون2019سے جون 2020کے دوران فلموں سے 58ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کی۔ ا
داکار بن ایفل 55 ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے اور اداکار وین ڈیزل 54 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔فہرست میں اداکار ول سمتھ،44 ملین ڈالر کی کمائی کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔