صوبہ پنجاب کے تھیٹرز پر عائد ایکسائز ٹیکس کو 17 سے کم کر کے 5 فیصد کر دیا جائیگا، اس فیصلے کا اطلاق رواں ماہ کی 10 تاریخ سے ہو گا۔
رپورٹ کے مطابق تھیٹر ڈرامے کا دورانیہ ایک گھنٹے سے بڑھا کر 2 گھنٹے کردیا گیا ہے جبکہ سینما میں مکمل فلم دکھائی جائے گی۔ اس کیلئے وقت کی قید نہیں ہوگی۔
بتایاگیا ہے کہ پنجاب آرٹسٹس اینڈ پروڈیوسرز تھیٹر ایسوسی ایشن کے قیصرثنااللہ اور راشد محمود پر مشتمل 2 رکنی وفد نے گزشتہ روز سیکرٹری پرائمری سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) عثمان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد قیصر ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مطالبات تسلیم کرلئے گئے ہیں جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔