اسلام آباد۔اداکارہ عروہ حسین کے ڈرامہ سیریل”مشک“ کا نیا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ عمران اشرف نے ڈرامے کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے عروہ حسین کے ڈائیلاگ”’دل توڑنے والے زخم دینے والے کو محبت سمجھتے ہیں اصلی محبت ملے ہوئے زخم پر لگنے والی مرہم ہوتی ہے“ بارے شائقین کی رائے طلب کر لی۔
احسن تالش کی ہدایتکاری میں بننے والے اس ڈرامے کی کاسٹ میں عروہ حسین‘عمران اشرف‘ مومل شیخ‘ شعمون عباسی‘قوی خان اور دیگر شامل ہیں۔ ڈرامہ17اگست کو نجی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔