ارطغرل غازی کے مشہور اداکارانگین آلتان کی پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد

شہرہ آفاق تُرک سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار انگین آلتان نے پاکستان کے 73 ویں جشنِ آزادی کے موقع پر پاکستان میں موجود تمام مداحوں کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر استنبول میں پاکستان کے قونصل جنرل بلال خان پاشا نے یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر انگین آلتان کو استنبول میں موجود پاکستانی قونصلیٹ میں مدعو کیا۔

ترک اداکار استنبول میں واقع پاکستانی قونصلیٹ چلے گئے جہاں انہوں نے پاکستانی عوام کو ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے جشن آزادی کی مبارکباد دی۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان کی قومی زبان اردو میں جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’تمام اہلِ پاکستان کو جشن آزادی مبارک۔‘

ترکی میں پاکستان کے قونصل جنرل بلال خان پاشا نے انگین آلتان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بطور تحفہ ایک کتاب بھی پیش کی۔