بولی وڈ کے معروف اور لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے 2 بھائی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جنہیں گزشتہ رات ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
دلیپ کمار کے دونوں بھائی سانس لینے میں مشکلات کے باعث نان انویسو وینٹی لیٹر سپورٹ پر ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ احسان خان اور اسلم خان کو سانس لینے کی شکایت پیدا ہوئی تھی اور ڈاکٹر نیتن گوکھلے نے انہیں ہسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا
تھا کیونکہ ان کے جسم میں آکسیجن کی سطح انتہائی کم تھی۔
اس کے علاوہ دلیپ کمار کے دونوں بھائی ہائی بلڈپریشر اور دل کی بیماری کا شکار بھی ہیں۔ دلیپ کمار کے دونوں بھائیوں کو ڈاکٹر جلیل پارکر کی نگرانی میں داخل کیا گیا ہے جہاں گزشتہ ہفتے اداکار سنجے دت بھی داخل تھے تاہم ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔