اسلام آباد۔ شہرہ آفاق ترک سیریز ”ارطغرل غازی“ میں ”ارطغرل“ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے انگین آلتان کے بارے میں خبر زیر گردش ہے کہ وہ آج18 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہوتی ویڈیو میں انگین آلتان کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ 18 اگست کو تین شدید بیمار پاکستانی مریضوں سے ملاقات کریں گے۔
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ”ہیلو پاکستان‘ میں میک اے وِش چلڈرن سے 18 اگست کو ملاقات کروں گا‘ آپ سب سے جلد ملاقات ہوگی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں وزیر اعظم کی ہدایت پر اردو میں ڈب کر کے سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کی جانے والی ترک سیریز ”ارطغرل غازی“ کے مرکزی کرداروں کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔