اسلام آباد۔ بالی ووڈ اداکارعامرخان ان دنوں اپنی فلم ” لال سنگھ چڈھا ” کی شوٹنگ کیلئے ترکی میں موجود ہیں جہاں خاتون اول امینہ اردوان سے ان کی ملاقات پربھارتیوں نے سوشل میڈیا پراداکارکو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
فلم لال سنگھ چڈھا سال 1994 میں بنائے جانے والے کامیڈی ڈرامہ “فارسٹ گمپ” کا ری میک ہے جس میں امریکی اداکارٹام ہینکس نے مرکزی کردارادا کیا تھا۔ فلم کی بقیہ شوٹنگ ترکی میں مکمل کی جائے گی کیونکہ بھارت میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے فلموں کی شوٹنگ پر پابندی عائد ہے۔
عامرخان کے ہمراہ مرکزی کردارکرینہ کپور نے ادا کیا ہے۔ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی اناطولو کے مطابق استنبول میں خاتون اول کی رہائش گاہ پرہونے والی اس ملاقات کیلئے عامرخان کی جانب سے خود درخواست کی گئی تھی۔
سال 2017ءمیں وزارت ثقافت اور سیاحت کی خصوصی دعوت پراپنی فلم “س±پراسٹار” کی تشہیر کیلئے ترکی جانے والے عامر خان نے اس وقت بھی استنبول اور انقرہ میں بڑی دلچسپی ظاہرکی تھی۔ملاقات میں عامرخان نے امینہ اردوان کوبتایا کہ وہ فلم انڈسٹری میں کیسے آئے، ساتھ ہی اپنی اہلیہ کرن راو¿کے ساتھ کیے جانے والے فلاح وبہبود کے منصوبوں سے بھی آگاہ کرنے کے علاوہ ترکی اور بھارت کی ثقافت و کھانوں پرتبادلہ خیال کیا۔
عامرخان نے ترک خاتون اول کوفلم ” لال سنگھ چڈھا” کی شوٹنگ کے دوران فلم کے سیٹ پر آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے بھارت جیسے مقامات یہیں مل جائیں گے۔
بعدازاں ترک خاتون اول نے ملاقات کی تصاویر ٹوئٹرپرشیئرکیں اورعامر خان کی ترکی آمد کے مقصد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔
ان تصاویر کے وائرل ہونے کی دیرتھی کہ بھارت میں عامر خان کے خلاف سوشل میڈیا پرنفرت انگیزپیغامات پوسٹ کرتے ہوئے اداکار کو ملک دشمن قرار دے دیا۔تعصب پسند بھارتیوں نے الزام عائد کیا کہ فلموں میں ہندومخالف مواد دکھانے والے عامر خان اب بھارت دشمن عناصر سے ملاقات کررہے ہیں۔یہی نہیں بھارتیوں نے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات سے انکار , ترکی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کی مخالفت اور اس حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت کو جواز بنا کر بھی عامر کی اس ملاقات پر ٹویٹ کئے۔