کیلیفورنیا، تربیتی مشق کے دوران ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،2فوجی اہلکار ہلاک،3زخمی

 

 
 لاس اینجلس۔ کیلیفورنیا میں تربیتی مشق کے دوران ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2فوجی اہلکار ہلاک اور 3زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ا دارے  کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا میں تربیتی مشق کے دوران ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا،  2 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ 3 شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا۔

ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی جبکہ ریسکیو کا کام شروع کر دیا گیا۔گذشتہ ماہ کولمبیا میں بھی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 9 فوجی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔