امریکا میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، دو افراد ہلاک

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ سیقوئیا نیشنل پارک میں گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ اور ایک مسافر ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بیچ کرافٹ بی ای 35 بوننزا نے ویسالیا ایئرپورٹ سے نیڈلز ہوائی اڈے کے لیے پرواز بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے سیقوئیا نیشل پارک میں گر کر تباہ ہوگیا۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے طیارے کے ملبے سے دو افراد کی لاشیں نکالی ہیں جن میں سے ایک پائلٹ ہے تاہم ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

 

 

 

 

حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے، فیڈرل ایوی ایشن کی جانب سے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ طیارے میں آگ لگنے کی وجہ سے نیشنل پارک کو عوام کے لیے بند کردیا گیا۔