موسم سرما میں کورونا سے 85 ہزار اموات کا اندیشہ

 

پشاور۔برطانیہ میں لیک ہونے والی ایک سرکاری رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کورونا وباء رواں برس موسم سرما میں اگر اپنی بدترین سطح پر پہنچ گئی تو ملک میں 85 ہزار اموات ہو سکتی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت کی منصوبہ بندی میں مدد کرنے والے سائنسی مشاورتی گروپ کی رپورٹ میں ایک ماڈل کی بنیاد پر کہنا تھا کہ انگلینڈ اور ویلز میں کورونا وائرس سے اکیاسی ہزار اضافی اموات جبکہ 27 ہزار اضافی اموات دوسری وجوہات کی وجہ سے ہو سکتی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومتی اقدامات صرف 40 فیصدہی موثر ثابت ہوسکیں گے جس کی وجہ سے حکومت سکول بند کرنے کیساتھ دیگر پابندیاں بھی بڑھا سکتی ہے‘ جو اگلے سال مارچ تک جاری رہ سکتی ہیں‘رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ تمام باتیں حتمی نہیں‘ بلکہ حکومت کو ممکنہ بدترین حالات کے لئے درست منصوبہ بندی کرنے کے پیش نظر بتائی گئی ہیں۔