پشاور۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے گائنی یونٹ میں خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے‘ڈاکٹروں کے مطابق زچہ و بچہ دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
بچوں میں دو لڑکیاں اور تین لڑکے شامل ہیں‘خاندان کا تعلق پشاور کے نواحی علاقے اوچ نہر باغبان سے ہے‘خاتون کو گزشتہ روز ہسپتال لایا گیا تھاجن کا لیڈی ڈاکٹرنازیہ لیاقت نے آپریشن کیا۔
اطلاعات کے مطابق پانچوں بچے صحت مند ہیں‘ایل آرایچ کے ترجمان محمد عاصم نے پانچ بچوں کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ماں اور پانچوں بچے خیریت سے ہیں۔
بچوں کے والد شاہداللہ کے مطابق زچہ وبچہ خیریت سے ہی پانچ بچوں کی پیدائش پر وہ بہت خوش ہیں اور ڈاکٹروں کی کارکردگی اور عملے کے حسن سلوک سے بھی وہ بہت مطمئن ہیں۔