قطر مذاکرات، طالبان نے اپنی 21رکنی ٹیم کا اعلان کردیا 

 

کابل.طالبان نے قطر میں ہونے والے بین الافغان مذاکرات کے لیے اپنی مذاکراتی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان طالبان نے بتایاکہ طالبان کی 21 رکنی مذاکراتی ٹیم کی سربراہی مولوی عبدالحکیم کریں گے جبکہ عباس ستناکزئی مذاکراتی ٹیم کے نائب سربراہ ہوں گے۔

محمد نعیم وردک قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان نامزد کیے گئے ہیں۔