ورلڈ نمبر ون ٹینس اسٹار اور فرنچ اوپن کی دفاعی چیمپئن ایشلے بارٹی نے گرینڈ سلم ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹ کےمطابق آسٹریلوی اسٹار نے کورونا وائرس کے باعث فرنچ اوپن میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹینس اسٹار کے مطابق صحت اور فیملی پہلی ترجیح ہے اور اس کو سامنے رکھتے ہوئے یورپ کاسفر نہ کرنے کا مشکل فیصلہ کیا۔
فرنچ اوپن کےمقابلے ستائیس ستمبر سے گیارہ اکتوبر تک شیڈول ہیں۔ ایشلے نے اس سے پہلے کویڈ کی وجہ سے یوایس اوپن میں بھی شرکت نہیں کی۔