ورلڈ فیزیوتھراپی ڈے

World PT Day | World Physiotherapy

عالمی یوم طبعی ہر سال 8 ستمبر (جس دن 1951 کو یہ تنیظم وجود میں آئی ) کو منعقد کیا جاتا ہے۔

سن 2020 میں عالمی تمظیم برائے طب طبعی کا نام بدل کر عالمی یوم طب طبعی رکھا گیا۔ عالمی یوم طب طبعی وہ دن ہے جس دن فزیوتھیراپسٹ اپنے پیشے کو یوں فروغ دے سکتے ہیں!

●عالمی آبادی کی صحت اور خیریت میں پیشے کے باہمی کردار کی عکاسی کر سکتے ہیں۔ 

●اپنے پیشے کے وقار کو سربلند کر سکتے ہیں-
●پیشے اور اسکے متعلقہ مریضوں کی طرف حکومت اور قانون سازاداروں کیطرف مہم چلا سکتے ہیں۔ 
●یہ دن پوری دنیا میں فیزیوتھراپسٹ برادری کے اتحاد اور یکجہتی کی علامت ہے۔ یہ دن فزیوتھیراپسٹ کی معاشرے اور مریضوں کیلئے جانے والی خدمات کے اعتراف کا موقع فراہم کرتا ہے۔ 
عالمی طب طبعی عہد کرتی ہے کہ عالمی یوم علاج طبعی پر مرکوز کرتے ہوئے یہ رکن تنظیموں اور انفرادی فزیوتھیراپسٹ کو اپنے پیشے اور عالمی صحت عامہ کی ترویج کی کوششوں کی حمایت کرے گی۔
اس سال کے عالمی یوم علاج اور طبعی کا محور کووڈ-19 کے بعد بحالی اور اس بیماری سے متاثرہ افراد کے علاج اور انتظام میں فزیوتھیراپسٹ کا اہم کردار ہے۔ 

World PT Day | World Physiotherapy
 یہ مہم ان بنیادی پیغامات کی طرف توجہ مبذول کرواتی ہے:-
●ورزش کسی بھی فرد کی کووڈ-19 سے بحالی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

●حرکت کے ماہرین کے طور پر فیزیوتھراپسٹ لوگوں کو رہنمائی فراہم کر سکتی ہیں کہ کسطرح ورزش انکی بحالی میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ 

●وہ افراد جو کووڈ-19 کی سنگین صورتحال سے دوچار ہوئے انکو بیماری اور علاج کے اثرات سے نکلنے کیلئے فیزیوتھراپی کی ضرورت ہے۔ 

●ٹیلی ہیلتھ کی مدد سے لوگ فزیوتھیراپسٹ سے کووڈ-19 کے اثرات کے علاج میں مدد تک رسائی کر سکتے ہیں۔ 

●جسمانی افعال کی بہتری کیلئے ٹیلی ہیلتھ بھی اتنی موثر ہے جتنا کہ صحت عامہ کے طریقہ پائے کار۔