برازیلیا۔ برازیل میں کورونا وائرس کی عالمگیر وبا میں کمی آنے کے بعد فٹ بال میچ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی تاہم شائقین کے داخلے پر پابندی تاحال برقرار ہے۔
برازیل کے فٹ بال کلبوں نے گراؤنڈ میں شائقین کی کمی کو پورا کرنے اور اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ڈی جے کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔
فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق گراؤنڈ میں میچ کے دوران گول ہونے پر ڈی جے ایسا ساؤنڈ بجاتا ہے جیسے شائقین اصل میں اپنی پسند کی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے گراؤنڈ میں موجود ہوں۔